خیبر ایجنسی، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ، ایک اہلکار شہید دوسرا زخمی

اتوار 23 جولائی 2017 11:40

خیبر ایجنسی، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ، ایک اہلکار شہید دوسرا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہایک اہلکار زخمی ہوگیا ،واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پشاور کی سرحد پر واقع خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہایکزخمی ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی شین درنگ اکاخیل کے علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کا اہلکار ریاض شہید اور سپاہی ثاقب شدید زخمی ہوگیا۔زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :