ہیری پوٹر کی 2 نئی کتابوں کی رونمائی اکتوبر میں ہوگی

ہ کتابیں جادو بھری داستان کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر شائع کی جا رہی ہیں 29 زبانوں میں ہیری پوٹر کی 45 کروڑ کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور ان کتابوں پر 7 ارب ڈالر مالیت کی فلمیں بن چکی ہیں

اتوار 23 جولائی 2017 10:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) ہیری پوٹر کی 2 نئی کتابوں کی رونمائی اکتوبر میں ہوگی۔ان کتابوں میں طلسم سے متعلق مضامین شامل ہوں گے جن میں دیو مالائی جانور یونی کان، کیمیا گری اور قبل از تاریخ کے جادو کا احاطہ کیا جائے گا۔ ہاگ ورٹس یونیورس، معروف سلسلے وار کہانی’ہیری پوٹر‘ کی 2 نئی کتابیں شائع کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ کتابیں جادو بھری داستان کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر شائع کی جا رہی ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد برٹش لائبریری کے تعاون سے ہوگا۔برطانوی اشاعتی ادارے بلوم بری نے منگل کو اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس موقع پر منعقد کی جانے والی نمائش کو ’جادو کی تاریخ ‘ کا عنوان دیا گیا ہے جس میں اکتوبر2017 اور فروری 2018 کے دوران 2 نئی کتابوں کی رونمائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نئی کتاب’ہیری پوٹر۔جادو کی تاریخ ‘ کے قارئین جادوگری کے اسکول ہاگ واٹس کے نصاب کا تفصیلی جائزہ لے سکیں گے جن میں ہیری پوٹر کا جادو کا اسکول، جڑی بوٹیوں کا علم، فلکیات اور طلسمی مخلوق بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سال 26 جون کو ہیری پوٹر سلسلے کی پہلی کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز سٹون‘ کی اشاعت کو 20 سال مکمل ہو گئے۔ اس کے بعد اس سلسلے کی مزید 6 کتابیں شائع ہوئیں۔دنیا کی 29 زبانوں میں ہیری پوٹر کی 45 کروڑ کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور ان کتابوں پر 7 ارب ڈالر مالیت کی فلمیں بن چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :