ہالی وڈ نئی ایکشن ڈرامہ فلم نائن الیون کا پہلا ٹریلر جاری

فلم رواں سال 8ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

اتوار 23 جولائی 2017 10:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء) نیویارک میں نائن الیون سانحے کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’’ نائن الیون‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم رواں سال 8ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔2001میں نیویارک میں نائن الیون سانحے پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم نائن الیون کا پہلا ٹریلر جاری کرد یا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارمارٹن گوئی گوئی کی یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے جب نیو یارک میں دہشت گردی کے حملوں میں جڑواں ٹاورز ورلڈٹریڈسینٹرکو نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں نہ صرف بڑ ی تعداد میں معصوم افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ عمارت بھی زمین بوس ہو گئی۔کرٹنی گینز اور مارک برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی و ڈاداکارچارلی شین ،ہوپی گولڈ برگ، جینا گرسہین ، لیوئس گزمین، ووڈ ہیرس اوراولگا فونڈا سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :