ویڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی‘‘ کا13واں حصہ متعارف کروادیا گیا

یہ ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فورکیلئے موزوں ہے جو3نومبر کو ریلیز کیا جائے گا

اتوار 23 جولائی 2017 10:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2017ء)مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’’کال آف ڈیوٹی‘‘ کا13واں حصہ متعارف کروادیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم’’کال آف ڈیوٹی:ورلڈ وار2 ‘‘کا نیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلیج ہیمر گیمز کے پیش کردہ اس ویڈیوگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ماہر نشانے بازفائٹرز،ہتھیاروں سے لیس طاقتورکھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فورکیلئے موزوں ہے جو3نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔