عوام کے وزیراعظم نوازشریف ہیں اورملک کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہوں گے،قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ عوام کے وزیراعظم نوازشریف ہیں اورملک کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہوں گے،قطر پر پابندیاں لگیں تو ایل این جی کے متبادل انتظامات کرنا ہوں گے جبکہ قطرکی موجودہ صورتحال کاتجارتی معاہدے پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہیں اورملک کے وزیراعظم نوازشریف ہی ہوں گے،چودھری نثار پرانے دوست اور پارٹی کے رکن ہیں جبکہ انہوں نے جو کچھ بتاناہوا پریس کانفرنس میں بتادیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہر آدمی ہر اجلاس میں نہیں آتا جبکہ میں بھی کئی اجلاسوں میں نہیں آتااس میں تو کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن سپریم کورٹ کافیصلہ جوبھی ہوگاسرآنکھوں پرہوگا اور اس فیصلے پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔