آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ،قلعہ عبداللہ اورلورالائی میں کاروائی ،3مشتبہ افراد گرفتاراسلحہ برآمد

ڈ یر ہ بگٹی میں پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 5کیمپ تباہ کر دئیے،آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،سیکورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ اورلورالائی میں کاروائی کے دوران 3مشتبہ افرادگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکر لیا جبکہ ڈ یر ہ بگٹی میں پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 5کیمپ تباہ کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت قلعہ عبداللہ اورلورالائی میں کاروائی کی گئی ،جس میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایف سی بھی شامل تھی۔

آپریشن کے نتیجے میں 3مشتبہ افرادگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکر لیا گیااور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔جبکہ ڈ یر ہ بگٹی میں پہاڑی علاقوں میں آپریشن کیا گیا،جس میں دہشت گردوں کے 5کیمپ تباہ کر دئیے گئے ،جبکہ دہشت گردوں کے کیمپوں سی7کلودھماکاخیزموادبرآمد ہواہے۔

متعلقہ عنوان :