ایف سی کا قلعہ عبداللہ اور لورالائی کے علاقہ میں آپریشن ، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 3 مشتبہ دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ برآمد کر لیا،آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) ایف سی اور خفیہ اداروں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر قلعہ عبداللہ اور لورالائی کے علاقہ میں آپریشن کے دوران دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث 3 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقہ میں ایک اور کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے اور 7 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔