دالبندین میں ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاران کی ٹارگٹ کلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،اقعات میں ملوث عناصرکو نشان عبرت بنادیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نی دالبندین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکاران کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاران کی ٹارگٹ کلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے واقعات میں ملوث عناصرکو نشان عبرت بنادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے اہلکاران جس طرح اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کا تحفظ کررہے ہیں وہ لائق صدتحسین ہے اور ہشت گرد عناصر چاہے کچھ بھی کرلیں وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے اور حکومت انہیں ہر صورت ان کے عبرتناک انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاران کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔