محکمہ صحت نے غیرحاضری پر 3ڈاکٹروں سمیت6اہلکاروں کو معطل کردیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمت سے غیر حاضری پر 3ڈاکٹروں سمیت 6اہلکاروں معطل کردیا سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق محکمہ صحت نے زیارت کے رورل ہیلتھ سینٹر کواس کے ڈاکٹر عبدالصمد ،ڈاکٹر ابراہیم ،عتیق الرحمن ،خالق داد اورمحمد عارف جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت کے ڈاکٹر منظور کو سرکاری ملازمت سے مسلسل غیر حاضر رہنے کی بنیاد پر معطل کردیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر زیارت اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ اہلکاروںکی تنخواہ میںکٹوتی کی جائے اور انکے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کو بھی روک دیا جائے ۔