دالبندین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شہید

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:50

کوئٹہ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) دالبندین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہفتہ کودالبندین میں ڈی سی کمپلیکس کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کرکے 2ایف سی اہلکاروں حوالدار قمر اور نائیک کامران کو شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیں واقعہ کے بعد فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :