پی ایم ڈی سی نے 20نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی سکروٹنی کے لئے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے 20نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی سکروٹنی کے لئے قانونی، مالی اور دستاویزی امور کو نمٹانے کے لئے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ کمیٹی کونسل کے 150ویں اجلاس میں تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے جو ہر نئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رجسٹریشن کے لئے درکار مالی اور قانونی امور کے جائزے اور جامع انسپکشن کو یقین بنائے گی۔

پی ایم ڈی سی کو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے 20نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو اس کمیٹی کو منتقل کر دی گئی ہیں، کونسل کے ایکٹنگ رجسٹرار ڈاکٹر سید اظہر علی شاہ کے مطابق کمیٹی کو ان درخواستوں کے قانونی اور مالی امور کے جائزہ کیلئے کہا گیا ہے اور پی ایم ڈی سی کے صدر کی ہدایات پر یہ درخواستیں کمیٹی کو ارسال کی گئی ہیں۔