ہنرمندی کی تربیت کی فراہمی کے ذریعے ایک لاکھ مزید نوجوانوں کو سماجی، اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا منصوبہ تیار

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے درکار ہنرمندی کی تربیت کی فراہمی کے ذریعے ایک لاکھ مزید نوجوانوں کو سماجی، اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ نیوٹیک وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے چوتھے مرحلہ کے مشن کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہے اور فنی اور ووکیشنل تربیت کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ان اقدامات میں معمول کی سرٹیفکیشن کے لئے 50ہزار غیررسمی تربیت یافتہ افراد اور 1100عارضی طور پر بے گھر ہونے والے فاٹا کے نوجوانوں کی تربیت بھی شامل ہے۔ پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد میں واقع یہ تربیت بہتر سے بہتر اداروں میں دی جائے گی جو پاکستان، اٹلی ڈیبٹ سویپ معاہدے کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔ دیگر پروگراموں میں تیل و گیس کے شعبہ میں 200افراد کی تربیت جس کے لئے او جی ڈی سی ایل کا تعاون اور ناروے، جرمنی، یورپی یونین جیسے ترقیاتی شراکت داروں کا تعاون شامل ہے۔