Live Updates

وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے، ، قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے، آج پوری قوم نے یہ دیکھ لیا کہ کون چور ہے جو چور ہے وہی شور مچا رہا تھا‘ عمران خان کے پاس کائونٹی کرکٹ کی سٹیٹمنٹ اور حاصل ہونے والی تنخواہ کی رسیدیں تک بھی موجود نہیں ہیں

وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان و نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:24

وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہوزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے، ، قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے، آج پوری قوم نے یہ دیکھ لیا کہ کون چور ہے جو چور ہے وہی شور مچا رہا تھا‘ عمران خان کے پاس کائونٹی کرکٹ کی سٹیٹمنٹ اور حاصل ہونے والی تنخواہ کی رسیدیں تک بھی موجود نہیں ہیں ۔

ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے ،مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جرآت مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے یہ دیکھ لیا کہ کون چور ہے جو چور ہے وہی شور مچا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ کائونٹی کھیل رہے تھے تو ان کے پاس اس کی بھی سٹیٹمنٹ موجود نہیں ہے، عمران خان جس وقت کی آپ بات کررہے ہیں جب آپ تنخواہ لیتے تھے اس کی رسید بھی آپ کے پاس موجود نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اوعظم نے تمام تر قانونی استثنیٰ کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے نئی روایت قائم کی ہے، اب تمام پبلک آفس ہولڈر زکو احتساب سے گزرنا پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات