فیصل آباد، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکمرانوں کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں ہی,میاں فرخ حبیب

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکمرانوں کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں ہے وہ اپنی کرپشن چھاپنے کے لئے اقتدار پر قابض ہیں ‘ حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے ۔کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کا جلد ہی سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا ۔

منی ٹریل حکمرانوں کے پاس نہیں ہے مسلسل جھوٹ بھول کر عوام کو اور عدالت کو دھوکہ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام سے جھوٹے وعدے اور سہانے خواب دکھارہے ہیں،جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو جا تا تب تک ملکی مسائل ختم نہیں ہو سکتے،حکمران خود بھی لوٹتے ہیں اوراپنے درباریو ں کوکرپشن کاموقع دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دورِحکومت میں ملکی قرضوں میںریکارڈاضافہ کیا ہے، (ن) لیگ اور ان کے حواریوں نے اپنے دورِحکومت میں اداروںکو تباہ کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی وجہ سے شریف برادران اور ان کے درباری صدمے میں ہیں ،وفاقی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر جے آئی ٹی پر تنقید کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر رہے ہیں ،شریف خاندان پانامہ ڈاکے میں رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے ،(ن) لیگ کا جے آئی ٹی رپورٹ کونہ ماننا توہین عدالت ہے ، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے نواز شریف نا اہل ہی نہیں ہونگے بلکہ جیل بھی جائیں گے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی بھی واپس کریں گے ۔انہوںنے مزید کہاکہ پاکستانی عوام کرپٹ چورخاندان سے تنگ آچکے ہیں اور ان سے نجات چاہتی ہے،نواز شریف اور انکے حواری ہر محاذ پر شکست کھا چکے ہے، شریف خاندان آج بری طرح پھنس چکا ہے ۔