رولپنڈی کا چوراور جھوٹوں کے آئی جی سے نوازشریف صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہی,عبدالغفور بٹ

وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے منور کر دیا ہے،صوبائی رہنما مسلم لیگ ن

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ،یوتھ ونگ سٹی کے صدر عبدالغفور بٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ رولپنڈی کا چوراور جھوٹوں کے آئی جی سے نوازشریف صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے عوام نے پہلے بھی صادق اور امین کو ووٹ دیا تھا اورآئندہ الیکشن میں عوام میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے چار سال میں پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں سے منور کر دیا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کا فیصلہ بھی شریف خاندان کے حق میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ چار سال قبل بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث کارخانے اور ملیں بند ہو چکی تھی اور بدامنی کے باعث سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے تاھم آج صورتحال اس سے یکسر مختلف ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ،امن و امان کا قیام،لوڈ شیڈنگ پر قابواور معاشی ترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور اب اسے ایشین ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔عظمٰی عامر بٹ نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گی