پرویز مشر ف کا 12اگست کو فیصل آباد میں ٹیلی فون پر خطاب، تیاریا ں شروع

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:20

پرویز مشر ف کا 12اگست کو فیصل آباد میں ٹیلی فون پر خطاب، تیاریا ں شروع
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سابق صدر پرویز مشر ف کا 12اگست کو فیصل آباد میں ہونے والے ٹیلی فون پر خطاب کے سلسلہ میں تیاریا ں شروع ہوگئیں ، پاکستان نیشنل مسلم لیگ ‘ سنی اتحادکونسل‘ وحدت مسلمین سمیت دیگرہم خیال سیاسی اور مذہبی جماعتیںمیدان میں آگئیں، چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے آن لائن کو بتایا کہ 12 ۔

(جاری ہے)

اگست 2017 ء شام پانچ بجے دھوبی گھاٹ ( اقبال پارک ) میں جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہے ۔ اس جلسہ عام میں پاکستان نیشنل مسلم لیگ ‘ سنی اتحادکونسل‘ وحدت مسلمین ‘پاکستان مسلم لیگ ( فتیانہ گروپ)‘ پاکستان مسلم لیگ جنیجو گروپ اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکن اور عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے کرپٹ نظام کو مکمل بوریا بستر گول کر دیں گے،