حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی "سیاہ کاریوں" پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے،فردوس عاشق اعوان

نواز شریف کا جانا تو ٹھہر گیا چالیس چوروں کا ٹولہ بھی ساتھ جائے گا، خواجہ آصف جیسے کردار ملکی سیاست ہی سے نہیں سیالکوٹ کی سیاست سے بھی حرف غلط کی طرح مٹا دیے جائیں گے،ئیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:20

حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی "سیاہ کاریوں" پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کرکے اپنی "سیاہ کاریوں" پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، انکی دلیلیں اور دفاع انتہائی مضحکہ خیز اور شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس کا تحریک انصاف کی جانب سے جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر یہ نہیں کہتے کہ نوازشریف نے ڈاکہ نہیں ڈالا، انکا مطالبہ یہ ہے کہ چوری اگرچہ نواز شریف نے کی ہے مگر ہماری تسلی کیلئے عمران خان سے بھی پوچھو، خواجہ آصف سے متفق ہوں کہ نواز شریف کی تین نسلوں کی تلاشی لی گئی اور تینوں ہی چور نکلیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے قومی خزانے پر پڑنے والے ڈاکے میں سے اپنا حصہ وصول کیا۔خواجہ آصف کی تلاشی لی گئی تو بہت سا مال انکی جیبوں سے بھی برآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کی چوری نہ پکڑواتے تو ان لوگوں کو کوئی اعتراض نہ ہوتا، نواز شریف کا جانا تو ٹھہر گیا، چالیس چوروں کا ٹولہ بھی ساتھ جائے گا، خواجہ آصف جیسے کردار ملکی سیاست ہی سے نہیں سیالکوٹ کی سیاست سے بھی حرف غلط کی طرح مٹا دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :