پاکستان ریلوے ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان ریلوے کے ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن نے آج رات 12 بجے سے اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کر دی ہے، بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوز کے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہمیں مائلج الائونس نہیں دیا جا رہا، ڈرائیورز کے سکیل کو اپ گریڈ کیا جائے اور برطرف ڈرائیورز کو فوری طور پر بحال کیا جائے جبکہ ریلوے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ 29 نومبر2016ء سے مائلج الائونس کا کیس پاس نہیں کیا گیا، پاکستان ٹرین ڈرائیورز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے ہڑتال جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :