حیران کن اور جان لیوا مرض میں مبتلا دنیا کا انوکھا لڑکا

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:43

حیران کن اور جان لیوا مرض میں مبتلا دنیا کا انوکھا لڑکا
(اردوپوائنٹ تازہ ترین22جولائی2017ء) کسی بھی موذی مرض کو شکست دیکر زندہ رہنا جیسے بہت کیسز ہوتے ہیں لیکن18سالہ لیام ڈربی دنیا کا وہ واحد شخص ہے جو ہر روز موت کو شکست دیکر ابھی تک زندہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیام کو "سینٹرل ہیووفینٹیلیشن" نامی ایک موذی مرض میں مبتلا ہے جس میں مریض کا سونے کے بعد سانس لینے کا عمل رک جاتا ہے مزید یہ کہ لیام جب سوتا ہے تو اسکو مصنوعی سانس دیا جاتاہے یہ بلکل ایک افسانے کی طرح لگتا ہے۔

لیام کے بارے میں حیران کن بات یہ ہے کہ جب کو پیدا ہوا تھا تو ڈاکٹرز نے اسے کینسر کی تشخیص بھی کی تھی تاہم وہ کینسر جیسے موذی مرض کو تو شکست دے چکا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ وہ اپنی اس بیماری سے بھی لڑرہاہے۔ لیام کے لیےاسکے والدین نے ایک خاص بیڈ تیار کیا ہے جس پررات کو سونے وقت اسکو مصنوعی سانس دیا جاتاہے اور سینسر کے ذریعے اسکی سانسیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم لیام کے والدین کا کہنا تھا کہ جب تو پیدا ہوا تھا تو ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا تاہم اگر وہ ڈاکٹر کی بات پر یقین کرتے تو وہ خود بھی آج زندہ نہ ہوتے لیکن وہ لیام کو اپنے درمیاں دیکھ کرخوش ہوتے ہیں۔ لیام کے ڈاکٹرکا کہنا تھا کہ ان کے پورے کیریئر میں انہوں نے آج تک ایسا مرض نہیں دیکھا اور نہ ہی کسی میں اتنی طاقت دیکھی یے کہ وہ ایسی بیماری سے لڑنے کی طاقت رکھے۔

متعلقہ عنوان :