لاہور کے فورٹرس اسٹیڈیم میں واقع جوائے لینڈ میں جھولا گر گیا، 6 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:30

لاہور کے فورٹرس اسٹیڈیم میں واقع جوائے لینڈ میں جھولا گر گیا، 6 افراد ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین22جولائی2017ء) کینٹ کے علاقے میں واقع فورٹرس اسٹیڈیم میں جھولا گرگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے فورٹرس اسٹیڈیم میں واقع جوائے لینڈ میں جھولا گر گیا ہے۔

(جاری ہے)

 جھولا گرنے کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور مرد شامل ہیں جنہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جوائے لینڈ لاہور کا مشہور ترین تفریحی پارک ہے۔ اس پارک میں گزشتہ برس بھی اسی قسم کا حادثہ پیش آ چکا ہے۔