اٹک ، موسم برسات میں ڈینگی سے خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل ہیں ، اے ڈی سی آر اٹک

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:13

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) ضلع اٹک میں موسم برسات میں ڈینگی سے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات مکمل ہیں عوام کو ڈینگی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں متعلقہ ادارے اپنے فرائض پوری تندہی اور فرض شناسی سے ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں اینٹی ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق نے کیاچیف آفیسر بلدیہ سردار آفتاب احمد خان ، انٹامولوجسٹ ثاقب حفیظ ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے تحفظ کے لیے عوام الناس میں شعور کی بیدار ی بنیادی فریضہ ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ گھر گھر جاکر لوگوں کو اس بیماری سے تحفظ کے اقدامات سے آگاہ کریں انہوںنے کہا کہ ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم میں خواتین کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں نشوونما پاتا ہے اس لیے انہیں چاہیے کہا کہ وہ اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیںانہوںنے کہا کہ گھروں کی چھتوں پر موجود کاٹھ کباڑ اور فالتو سامان کا کھلا رہنے سے ان مقامات پر بارش کا پانی اکٹھا ہوجاتا ہے جس میں ڈینگی کی افزائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے انہوںنے کہا کہ گھروں میں پینے کے پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھنے چاہیں اور گھروں میں زیبائش کے لیے رکھے گئے پودوں کے گملوں وغیرہ میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے بخار کی صورت میں قریبی سرکاری شفاخانے سے رابطہ کیا جائے جہاں ڈینگی کی تشخیص اور علاج معالجے کی مکمل سہولیات میسر ہیں انہوںنے کہا کہ ڈینگی بخار میں گھریلو ٹوٹکوں اور عطائیوں کے علاج سے پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ کوالیفائیڈ ڈاکٹروں سے ہی علاج کروایا جائے تاکہ مکمل صحت یابی ممکن ہوسکے اس موقع پر ضلع اٹک میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :