چکوال،محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی 850 خالی آسامیوںکو پُر کرنے کا کام 3ماہ سے التواء کا شکار

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:13

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی ساڑھے آٹھ سو خالی آسامیوںکو پُر کرنے کا کام درمیان میں لٹک گیا۔ تین ماہ قبل محکمہ تعلیم نے اخبار میں اشتہار دیکر ضلع چکوال کے مختلف سکولوں میں خالی آسامیوں پر درجہ چہارم کی آسامیوں کی درخواستیں طلب کی تھیں جس پر پورے ضلع بھرسی12000ہزار سے زائد لوگوں نے درخواستیں دی تھیں اور ان کے انٹر ویو بھی کرلیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس وقت بھی بتایا گیا تھا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کا منتخب اراکین اسمبلی کو پنجاب حکومت نے کوٹہ دیا ہے اور تیس سے چالیس آسامیاں ہر ممبر کو نام دینے کا کہا گیا تھا۔ بھرتیوں میں تاخیر کی وجہ سے درخواست گزاروں میں بے چینی بڑھ رہی ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابھی تو صرف ٹیچرز کی بھرتیا ں ہو رہی ہیں۔ ان کے بعد ان درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کا معاملہ آئے گا جس کا ابھی تک دور دور تک نشان نہیں ملتا۔

متعلقہ عنوان :