ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی کی زیر صدارت سیلاب انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

دریائے راوی کے ارد گرد لو اور ہائی سیلاب آنے سے کتنے لوگ متاثر ہونگے کے بارے میں مکمل سروے کیا جائے ‘ اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمداور ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سیلاب انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریسکیو1122،سول ڈیفنس، ایم ڈی واسا، محکمہ انہار کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلا س میں مختلف محکموں کے افسران نے سیلاب کے حوالے سے کیے جانے والے اپنے اپنے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید اور ڈی جی ایل ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ دریائے راوی کے ارد گرد لو اور ہائی سیلاب آنے سے کتنے لوگ متاثر ہونگے کے بارے میں مکمل سروے کیا جائے جس کے لیے ریسکیو1122 اور سو ل ڈیفنس محکمہ انہار کے ساتھ ملکر سروے کرنے اور رپورٹ دے۔

(جاری ہے)

افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ سیلاب کی صورت میں لو گوں کو شفٹ کر نے کے لیے سکولوں میں ٹھہرا نے کے لیے بندوبست کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید اور ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ دریائے راوی میں پا نی کا بہائو نارمل ہے اور تمام متعلقہ محکمے پانی کے بہائوپر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ فلڈ کنٹرول روم کی مدد سے بھی پانی کے بہائو کو مسلسل ما نیٹر کیا جا رہا ہے۔

علا وہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمدکی زیر صدارت فیملی پلا ننگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ پا پولیشن کے افسران ، سپیشل ایڈوائزر ٹو سی ایم برائے پا پولیشن ویلفیئر اور دیگر سما جی افراد کے علا وہ علماء کرام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پا پو لیشن کے افسران نے ماہ جو لائی اور جون میں فیملی پلا ننگ کی آگا ہی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے با رے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں ماہ اگست میں سپورٹس کی سرگرمیوں کے ذریعے لو گوں میں آگا ہی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈی سی لاہور نے شہر کے دور دراز علا قوں میں آگاہی کیمپ لگانے اورڈی او کالجز کو کمیٹی کا ممبر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :