ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں638چھاپے، گرانفروشی پر67,500روپے جرمانہ عائد،38 افراد گرفتار

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی638مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر32دکانداروں کے چالان کیے جبکہ67,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،35افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر38افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

19 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :