لوگوں کی مدد کرنے سے سچی خوشی ملتی ہے ، چیف انجینئر نذیر احمد

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (وفاقی) پاک پی ڈبلیو ڈی یونٹ کراچی کی جانب سے تقریب پذیرائی سے فیضی رحیمن آرٹ گیلری میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انجینئر PWD نذیر احمد نے کہا کہ ایپکا اپنے ورکرز کے مسائل حل کرانے کے ساتھ ساتھ ورکرز کی فلاحی خدمات بھی انجام دے رہی ہے جو قابل ستائش ہے۔

مجھے بھی لوگوں کی مدد کرنے سے سچی خوشی حاصل ہوتی ہے ۔ ڈائریکٹر بجٹ سمیع اللہ خٹک نے کہا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ورکرز کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ وہ ایپکا کی دعوت پر خصوصی طور پر اسلام آباد سے تشریف لائے۔ ڈویژنل اکائونٹ آفیسر محمود عالم صدیقی نے کہا کہ ایپکا نے اپنے ورکرز کو حسن کارکردگی شیلڈ دینے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین سید محمد قیصر نے کہا کہ ورکرز کے مسائل حل کرانا اُنکی ذمہ داری ہے ۔ اس میں افسران بالا کا کردار قابل تحسین ہے ۔ اس موقع پر ایپکا کی جانب سے سیکریٹری سید محمد اکبر، ضیاء القمر اور سید محمد قیصر نے چیف انجینئر نذیر احمد کو حسن کاکردگی شیلڈ پیش کی۔ جبکہ چیف انجینئر سمیع اللہ خٹک ، محمود عالم صدیقی، عبدالوہاب اور میڈیا کیلئے فوٹو گرافر عاصم رحمانی کو بھی خصوصی شیلڈ پیش کیں، جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ ادائیگی کرنے والے ورکرز کی گل پاشی کی گئی ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ورکرز کے علاوہ کئی علمی ادبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔