ووٹر آگاہی واک برائے الیکشن2018، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ نے واک کی سرابراہی کی

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ تابندہ خلیق کی سربراہی میں الیکشن2018 کے سلسلے میںووٹر آگاہی کیلئے واک منعقد کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق واک میں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان ،یوسیز چیئرمین ، وائس چیئرمین، خواتین کونسلرز اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واک کا مقصدعوام میں الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے شعور اور آگاہی اجاگر کرنا تھا ، اس موقع پر واک کے شرکاء نے الیکشن 2018 کے سلسلے میں رجسٹریشن اور دیگر معلومات کے حوالے سے بینرز اور پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کراچی ایسٹ نے اس موقع پرالیکشن 2018 کے سلسلے میں نئے ووٹرز کے اندراج، جوووٹر شفٹ کر گئے ہیں ان کی منتقلی کی معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے ،18 سال کے ووٹرز کا اندراج کرنے اور جو ووٹر انتقال کرگئے ہیں انکو ڈیلیٹ(Delete) کرنے کے حوالے سے آگاہی دی، جبکہ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنا عوام کا بنیادی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں جومعلومات درکار ہیں وہ انہیں معلوم ہونی چائیں ، ہم چاہتے ہیں کہ عوام ووٹ کاسٹ کرنے کی عادت اپنائیں ور اس شہر اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :