کراچی میں جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اہلکاروںسمیت بے گناہ شہریوں کی جانوں کے نقصان

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پاک سرزمین کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی میں جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور نہتے بے گناہ شہریوں کی جانوں کے نقصان پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، کراچی کے شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہوگئی ہیں اور معصوم شہری قاتلوں کے رحم وکرم پر آگئے ہیں۔

کچھ عرصہ سے کراچی میں امن وامان قائم تھا شہر کی رونقیں بحال ہورہی تھیںکہ شہر کراچی میںاچانک نہتے اور معصوم شہریوں کی جانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیااور ٹارگٹ کلنگ کاجن دوبارہ بے قابوہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتل آزادی اور دلیری سے شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں جنہیں قانون کی گرفت میں لاکر نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چندروز میں پولیس اہلکاروں سمیت درجن سے زیادہ بے گناہ شہری ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے۔

حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداواروںکو دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا کارکنوں کی شہادت میں الطاف حسین ملوث ہے اگراالطاف حسین سمیت تمام ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کراچی کا امن خطرے میںپڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردعناصر کراچی شہر میں اپنا قبضہ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں لہذا سندھ حکومت اور تمام اداروں کو بہت فعال اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے فوری معاوضے کے اعلان اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے۔