ْکاروباری اتار چڑھائوکے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مجموعی طور پر اچھی کا رکردگی

ہفتہ 22 جولائی 2017 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائوکے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے مجموعی طور پر اچھی کا رکردگی کا مظاہرہ کیا اور 900سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 45ہزار پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ199ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،اینگرو پولیمر ،دیوان موٹرز ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،عائشہ سٹیل مل ،سوئی سدرن گیس ،پاور سیمنٹ ،دوست اسٹیل مل ،دیوان سیمنٹ ،ازگارڈ نائن ،انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ،سوئی نادرن گیس ،صدیق سنز ٹن اورلوٹے کیمیکل سر فہرست رہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے پہلے دن مثبت رہی اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تین دن تک دیکھا گیا اس دوران کے ایس ای100انڈیکس1533.38پوائنٹس بڑھ گیا مگر سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت پر مختلف افواہوں کی گردش سے مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی اور 2دن میں مندی کے سبب انڈیکس576.43پوائنٹس لوز کر گیا ۔

(جاری ہے)

منافع بخش شعبوں میں خریداری اور مستقبل کے سودوں میں انویسٹر زکی دلچسپی زیادہ ہونے سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر46094پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا تھامگر سیاسی افق پر چھائے بادل اور افراتفری کی کیفیت کے باعث گذشتہ ہفتے انڈیکس43975پوائنٹس کی پست ترین سطح تک بھی گر گیا تھا ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں956.95پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44337.44پوائنٹس سے بڑھ کر45294.39پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح537.49پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای23639.59پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31096.99پوائنٹس سے بڑھ کر31778.82پوائنٹس ہو گیا ۔

مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1800کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی939کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،786میں کمی اور75کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ16کروڑ55لاکھ16ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو8ارب ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم 7کروڑ52لاکھ 87ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 4ارب تک محدود دیکھی گئی ۔

متعلقہ عنوان :