وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خصوصی تعاون سے حلقے مین سوئی گیس،سڑکوں کی تعمیر و پلوں کے کام جاری ہیں،شیخ سلمان سرور

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:51

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی پندرہ شیخ سلمان سرور نے کہا ہے کہ پی پی پندرہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے حلقے مین سوئی گیس،سڑکوں کی تعمیر و پلوں کے کام جاری ہیں، ویز اعظم نواز شریف کو پہلے ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی گئی ۔

قوم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے خصوصی تعاون سے حلقہ پی پی پندرہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے یہی وجہ ہے کہ2013کے پاکستان اور2017 کے پاکستان میں نمایاں فرق ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ہمیشہ پاکستانی قوم کا درد اپنے دل میں محسوس کیا ۔

متعلقہ عنوان :