حکومت پنجاب عوام کو بہتر سے بہتر سفر کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:51

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجواناں جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر سے بہتر سفر کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ریاض سرجری پل اور نزو غورغشتی پل کی تعمیر تین ماہ میں مکمل ہو گی۔ چھچھ کے عوام کا مشکور ہوں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاض سرجری کے قریب پل کی افتتاحی تقریب اور ڈاکٹر ریاض للہ کی طرف سے ٹی پارٹی کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ حضرو سعید آرائیں ،چیئرمین یونین کونسل جلالیہ یاسر خان ،شیخ اجمل محمود،ڈاکٹر ریاض للہ ،جاوید مجید خان،ملک انصار ،چیئرمین شوکت محمود،چیئرمین شوکت خان،چیئرمین عمر حیات ،نزاکت خان،ملک مناف،اعظم خان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہٹیاں سے جہانیاں ڈبل روڈ کی منظوری اور کارپٹ سے عوام کو بہتر سفر کی سہولیات میسر ہونگی ساڑھے تین ماہ کے عرصہ میں دونوں پل تعمیر کر لئے جائیں گے جس کے بعد ہٹیاں سے چھچھ انٹر چینج تک کارپٹ روڈ کی تعمیر شروع کی جائے گی جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اہلیان چھچھ کے مسائل حل کرنے کی سیاست کی یہی وجہ ہے کہ چھچھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلے ہماری سیاست کا مقصد ہی اہلیان چھچھ کے مسائل حل کرنا ہے شہید کرنل شجاع خانزادہ نے چھچھ کی ترقی کے جو خواب دیکھے تھے انکو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے چھچھ میں تعمیر وترقی کا سفر جاری ہے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پورے پنجاب میں کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں چھچھ کے عوام کی خدمت کیلئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :