موٹر وے کرپشن فری ادارہ ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، قانون پر عمل درآمد سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے،ڈی آئی جی موٹر ویز سید امتیاز شاہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:51

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) موٹر وے کرپشن فری ادارہ ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ قانون پر عمل درآمد کرنے سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔آئل ٹینکرز بنائے گئے قوانین کی پاسداری کریں ان کے مسائل حل کرنے میں اپنی پوری کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی موٹر ویز سید امتیاز شاہ نے گذشتہ روز آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے ساتھ ایک روزہ ورکشاپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورکشاپ میں آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مسائل کے بارے میں ڈی آئی جی موٹر وے کو آگاہ کیا۔اس موقع پر محمد امتیاز ڈی آئی جی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے فرینڈلی پولیسنگ کافی حد تک کامیاب تجربہ ہے جس سے عوام اور پولیس کے درمیان موجود فاصلے کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش جرمانوں سے زیادہ قانون پر عمل درآمد کی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات اگر قانون کی پاسداری کریں تو حادثات کی شرح میں کافی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز مالکان گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دیں اور قانونی کی پاسداری یقینی بنائیں ۔موٹر وے پولیس ان کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے بھر پور تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :