بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی دیوار گر گئی، کمسن بچی جاں بحق، چارافراد زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:51

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی دیوار گر گئی۔ کمسن بچی جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محلہ آدھیوال میں مختار نامی شخص کے گھر میں پڑوسی کے گھر کی دیوار گئی۔گھر میں بیٹھے چار افراد سات سالہ مینا نور ، ساٹھ سالہ کنیز فاطمہ،کمسن عائشہ اور کنول ملبے کی زد میں آگئے۔ مینا نور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :