سمیڈا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ بزنس مینجمنٹ کے بارے میں سیمینار24 جولائی کو ہوگا

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) سمیڈا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ بزنس مینجمنٹ کے بارے میں 24 جولائی کو ایک سیمینار منعقد کر رہا ہے۔ یہ سیمینار صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس دوران سمیڈا کے ماہر اورریسورس پرسن اعجاز احمد درآمدو برآمدات بارے مسائل اور انکی بہتر مینجمنٹ کے بارے میں بتائیں گے۔یہ سیمینار خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹر کے درآمد اور برآمد کنندگان کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں رجسٹریشن کیلئے سمیڈا کے ریجنل بزنس کو آرڈینیٹر محمد بلال افضل سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔