خنجراب پاس پر 3چینی جوڑے کی شادی، پاکستانی اہلکاروں نے رنگ جمادیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:51

خنجراب پاس پر 3چینی جوڑے کی شادی، پاکستانی اہلکاروں نے رنگ جمادیا
ہنزہ: (اردوپوائنٹ تازہ ترین22جولائی2017ء) گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں واقعہ خنجراب پاس پر 3 چینی جوڑوں نے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب پاک چائنہ سرحدی علاقہ خنجراب پاس پر منعقد ہوئی جس میں سیکورٹی اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب میں پاکستانی اہلکاروں نے بھی شرکت کی اور بھنگڑا ڈال کر تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

(جاری ہے)

تقریب کی تصاویر پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ایک پیج پر شیئر کی گئیں جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں سرحدی محافظ تقریب میں شریک ہیں جبکہ پاکستانی اہلکار چینی اہلکاروں کیساتھ بھنگڑا ڈال رہےہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں یہ تصاویر وائرل ہوئی ہے وہی پر اسکو بے حد پسند کی جارہاہے اور دلچسپ تبصرے دیکھنے مین آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :