پولیس اور اخبار فروشوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ،آئندہ کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے،صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:41

پولیس اور اخبار فروشوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ،آئندہ کوئی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز خان بگٹی اور انجمن اخبار فروشاں عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کامیاب احتجاج ختم مذاکرات کامیاب ، ہماری صبح اور پہلی ملاقات اخبارات سے ہوتا ہے ، اس میں اخبار فروشوں کا کردار اہم ہوتا ہے اور جتنے بھی اخبارات ہیں ان کو پروان چڑھانے میں اخبار فروشوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ، اور آئندہ بھی محنت اور دلچسپی سے ادا کرتے رہے نگے ، پولیس اور اخبار فروشوں کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ، ان کے درمیان آئندہ کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے ، بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا ، حکومت بلوچستان کا یہ مشن ہے کہ ہم سب ملکر یہاں کے سرزمین سے محبت کرتے ہوئے یہاں کے عوام کا خدمت انشاء اللہ جاری رکھے نگے ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے انجمن اخبار فروشاں کے صوبائی عہدیداران حاجی یوسف محمد شہی ، میر احمد راسکوہ وال ، ابراہیم زیب لانگو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 19 جولائی کو دن 11 بجے سول لائن تھانے کے ایس ایچ او اور ان کے محا فظوں نے اخبار مارکیٹ کے سامنے 7 موٹر سائیکلوں کو تھوڑپوڑ کی چوکیدار اور اخبار فروشوں کو تپڑھ مار کر گالیاں دی ، جس پر عہدیداروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے تمام محکمے اخبارات بند کر دیا ، ا س ناخوشگوار واقعہ کا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اخبار فروشوں کا مکمل ساتھ دیا ، اور آج طویل مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انجمن اخبار فروشاں کے عہدیداران حاجی یوسف محمد شہی اور میر احمد راسکوہ وال نے احتجاج ختم کرنے اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اخبار فروشوں نے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام جاری رکھتے ہوئے یہاں کے عوام اور ہر محکمہ کے لوگوں سے محبت اور احترام کے ساتھ پیش آئے ، انہوںنے مزید کہا کہ محنت کش اخبار فروشوں کا حق بنتا ہے ، کہ لوگ ابھی ان کے اچھے برتائو اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کریں دریں اثناء سول لائن تھانہ ایس ایچ او اپنے محافظوں کے ہمراہ اخبار مارکیٹ پہنچ گئے ، عہدیداروں سے ملاقات کی چوکیدار اور اخبار فروشوں کو گلے لگا دیا ، اور کہا کہ ہم سب بھائی بھائی ہیں ، ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے ، اس موقع پر حاجی یوسف محمد شہی ، میر احمد راسکوہ وال ،حاجی علی محمد ناصر ، حاجی باز محمد ، شکیل عطاء اللہ جان ، حاجی لعل محمد ظہیر احمد رندموجود تھے ، اس موقع پر صوبائی عہدیداران صدر جنرل سیکرٹری نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرا ز خان بگٹی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اخبار فروشوں کا مکمل ساتھ دیتے ہوئے اس ناخوشگوار واقعہ کو خوش اسلوبی سے ختم کرایا ۔

متعلقہ عنوان :