تمام مسترد اور مایوس سیاستدان سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں، سپریم کورٹ کسی کی سیاسی خواہشات پر فیصلے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق کرتی ہے،ملک میں ترقی کے ہر قابل ذکر منصوبے پر مسلم لیگ ن کی مہر ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلسہ سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:40

تمام مسترد اور مایوس سیاستدان سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں، ..
نارووال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام مسترد اور مایوس سیاستدان اب سپریم کورٹ سے توقع لگا کر بیٹھے ہیں، سپریم کورٹ کسی کی سیاسی خواہشات پر فیصلے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق کرتی ہے،ملک میں ترقی کے ہر قابل ذکر منصوبے پر مسلم لیگ ن کی مہر ہے ، 2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کونارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان بہت محنت سے ترقی کی راہ پہ گامزن ہوا ہے ۔ نواز شریف کا وژن پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا ہے ۔انھوں نے کہاکہ 2017 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت زیادہ بہتر ہے، دہشت گردی ، بجلی اور معیشت کے بحران حل ہو رہے ہیں - احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن سے صرف 10 ماہ قبل ملک میں انتشار پیدا کرنا سیاسی ایجنڈا ہے -وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن سے مسلسل فرار پر ہیں -انھوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کے ہر قابل ذکر منصوبے پر مسلم لیگ ن کی مہر لگی ہوئی ہے اور ملکی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔