بھارتی فوج کے پاس گولہ بارود کا سٹاک شدید کم

جنگ کی صورت میں10 دن بھی نہیں لڑ سکتا: بھارتی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 21:44

بھارتی فوج کے پاس گولہ بارود کا سٹاک شدید کم
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2017ء) خطے میں چودھراہٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں کا پول کھل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فوج کے پاس گولہ بارود کا سٹاک شدید کم ہے۔ جنگ کی صورت میں بھارت 10 دن بھی نہیں لڑ سکتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ کی دھمکیاں اور سرجیکل سٹرائیک کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے بھارت کے پلے درحقیقت سوائے جنگی جنون اور زبانی جمع خرچ کے کچھ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج کے ذخائر گولہ بارود کی شدید کمی سے دو چار ہیں اور جنگ ہونے کی صورت میں دس دن کے اندر اندر بھارتی فوج کے پاس کوئی گولہ بارود نہیں بچے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو گولہ بارود کی مد میں چالیس فیصد کمی کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب چین اور پاکستان کیساتھ بھارت کی سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے۔ بھارتی دفاعی پالیسی کے مطابق، جنگ کی صورت میں بارود کے ذخائر کم از کم 40 دن کیلئے ہونے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :