بہائوالدین زکریایونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کااجلاس۔5ارب 11کروڑ روپے کا بجٹ منظور

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:40

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی۔سنڈیکیٹ کے اجلاس میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی طرف 5 ارب گیارہ کروڑ کا بجٹ 42کروڑ 82لاکھ کے خسارے کے ساتھ منظور کر لیا گیا ۔خسارہ کو کم کرنے اور نئے وسائل کو تلاش کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈاکٹر عمران شریف، ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای ڈی بارک اللہ اور نمائندہ ایچ ای سی اعجاز احمد اور خزانہ دار اور ایڈیشنل خزانہ دار شامل ہیں۔

تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ اس سال میں ہونے والے تقریباً36کروڑ کے نئے اخراجات پر Austerity COmmitteeکے ذریعے چیک رکھنے کافیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کیمپس کے جن طلباء و طالبات کو عدالت کے حکم پر ملتان میں منتقل کیا گیا ان کے ساڑھے 14کروڑ روپے کے بوجھ کی ذمہ داری ایچ ای سی کی طرف منتقل کرنیکی سفارش کی گئی۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے سیکرٹری نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خط لکھنے کا مشورہ دیا جس پر ہائر ایجوکیشن سے ساڑھے چودہ کروڑ کے نقصان کا ازالہ کرنے کی سفارش کرے گا ۔ اجلاس میں نئے ترقیاتی کاموں کو پہلے سے جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے پہلے نہ شروع کرنے کی منظوری دی گئی اور نئے ترقیاتی کاموں کو نئے مالیاتی سال کی آخری سہہ ماہی تک موخر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئی آسامیوں پر بھرتی کو دوسری ششماہی تک موخر کیا جائے۔ اجلاس میں اضافی وسائل کے لئے ہر پروگرام میں 5مزید اوپن میرٹ نشستوں کی بھی منظوری دی گئی جس سے یونیورسٹی کی آمدن میں 5کروڑ کا اضافہ متوقع ہے۔ اساتذہ کرام کے لئے کار کے حصول اور دیگر ملازمین کے لئے موٹر سائیکلوں کے حصول کے لئے بنکوں سے مذاکرات کے بعد آسان شرائط اور اقساط پر مبنی ایک قابل عمل رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں ویک اینڈ (ہفتہ ، اتوار) پروگرام کی منظوری نہیں دی گئی۔ کتابوں کی خریداری سے متعلق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر ڈاکٹر فاروق زین کو Suspendکر دیا گیا اور ان کے خلاف باضابطہ کاروائی کی جائے گی۔ فیکلٹی آٖف فارمیسی کے اندر پانچ شعبہ جات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں جسٹس کاظم رضا شمسی، ریٹائرڈ جسٹس محمد ظفر یاسین، ڈاکٹر عاشق محمد خان درانی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی خان، ایڈیشنل سیکرٹری تنویر جبار، ڈائریکٹر آڈٹ عطا محمد ، میڈم نگہت سلطانہ ، ڈین ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری، ڈاکٹر عمران شریف، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر طاہر سلطان، آمنہ حسنین نقوی، رجسٹرار مطاہر اقبال، خزانہ دار ڈڈاکٹر عمر فاروق نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :