ماہ ستمبر میں چو ک حر م گیٹ ، صر افہ با زا ر اور مسافر خا نہ کو اپ گریڈ کر دیا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:40

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)ڈ پٹی کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن نادر چٹھہ نے کہا کہ والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت اولیا ء کر ام کی دھر تی کی صد یو ں پر انی تہذ ہب و ثقا فت اورتا ر یخی مقامات کو بحا ل کر کے اجا گر کیا جا رہا ہے ۔ملتا ن دنیا کا واحد شہر ہے جو اپنی منفر د تاریخ کے باعث صد یو ں سے آ باد ہے ۔ اس خطے سے دنیا کو روشناس کر انے کیلئے تما م تا ریخی مقا ما ت کو عالمی ما ہر ین تعمیر ات کی مدد سے ان کے اصل ڈ یز ائن کے مطا بق ڈھالا جا رہا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ماہ ستمبر میں چو ک حر م گیٹ ، صر افہ با زا ر اور مسافر خا نہ کو اپ گریڈ کر دیا جا ئے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز وا لڈ سٹی پر اجیکٹ کے تحت گھنٹہ گھر کی عما رت میں منعقد ہ اجلاس کی صدا ر ت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈا ئر یکٹر ایڈ من ارشد گو پا نگ ، سینئر آ ر کیٹیکٹ خالد چو ہا ن اور ایڈمنسٹر یٹو آ فیسر کنڈکٹنگ آ صف رضابھی موجود تھے ۔

ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ اٹلی حکو مت کے تعاون سے ملتا ن کے تما م تا ر یخی مقاما ت اور دروازوں کو بحا ل کر نے کا جا مع منصو بہ تیا ر کر لیا گیا ہے ۔چوک حرم گیٹ پر سو لر پینل لگا کر دلکش لا ئٹس لگا ئی جائیں گی جو کہ پر انے طر ز تعمیر کو واضح انداز میں اجاگر کر ینگی ۔انہو ں نے کہا کہ’’ رنگ دو ملتان‘‘ کے تحت گھنٹہ گھر ، حرم گیٹ سمیت اندرو ن شہر کی عما رات کو مختلف رنگو ں میں ڈ ھا لا جا رہا ہے ۔جس سے شہر کی الگ پہچا ن شنا خت ہو گی اور سیا حت کو بھی فر وغ حا صل ہو گا ۔در یں اثنا ء ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نے والڈ سٹی پر اجیکٹ کی ٹیم کے ہمر اہ چو ک حرم گیٹ اور صرا فہ با ز ار کا دور ہ کیا اور ٹیکنیکل ٹیم نے بریفنگ لی ۔