Live Updates

عمران خان نے سسکس کاونٹی کی جانب سے فراہم کردہ ملازمت کا سرٹیفیکیٹ پیش کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 21:38

عمران خان نے سسکس کاونٹی کی جانب سے فراہم کردہ ملازمت کا سرٹیفیکیٹ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء) عمران خان نے سسکس کاونٹی کی جانب سے فراہم کردہ ملازمت کا سرٹیفیکیٹ پیش کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کاونٹی کرکٹ کی ملازمت کا سرٹیفیکیٹ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سسکس کاونٹی کے سی ای او راب انڈریو کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کرنے کیلئے بھیجے گئے لیٹر میں تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان 1977 سے 1988 تک ان کے ہاں ملازمت کرتے رہے۔ لیٹر میں مزید بتایا ہے کہ کلب کے پاس 25 سال پرانا ریکارڈ موجود نہیں ہے تاہم اس عرصے کے دوران عمران خان سسکس کاونٹی کی جانب سے باقاعدگی سے کرکٹ کھیلتے رہے اور ٹیکسوں کی کٹوتی کے بعد انہیں باقاعدگی سے تنخواہ بھی دی جاتی رہی۔

عمران خان نے سسکس کاونٹی کی جانب سے فراہم کردہ ملازمت کا سرٹیفیکیٹ ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :