نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام قائداعظم اںٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد منظور کر لی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 21:24

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام قائداعظم اںٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء) نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام قائداعظم اںٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تجویز کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والے نئے ائیرپورٹ کا نام قائداعظم اںٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی تجزویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قرار داد بھی منظور کر لی گئی ہے۔ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح اگلے ماہ 14 اگست کو کر دیا جائے گا۔ ائیرپورٹ 1 کھرب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ سے سالانہ ڈیڑھ کروڑ مسافر مستفید ہوں گے۔ تاہم واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ کا نام بھی قائداعظم اںٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کیا جاتا ہے یا کراچی ائیرپورٹ کا نام بدلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :