کراچی ،ڈاکوؤں کا راج شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ڈاکو دہشت گرد ،جیب کترے ،بھتہ خور اب نئے اندازاور منصوبہ بندی سے سرگرم ہوگئے ہیں، جمعیت علمائ اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) جمعیت علمائ اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ کراچی میں ڈاکوؤں کا راج اور بارش کے پانی کے تالاب بن گئے ہیں.شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں،کراچی آپریشن سے زیر زمین جانے والے ڈاکو دہشت گرد جیب کترے اور بھتہ خور اب نئے اندازاور منصوبہ بندی سے سرگرم ہوگئے ہیں،آئے روز پولیس کو نشانہ بنایا جانا اور گن پوائنٹ پر موٹر سائکل چھیننا عام ہو گیا ہے، سندھ حکومت شہریوں کی جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہی.

وہ بروز ہفتہ جامع مسجد صدیق اکبر عابد آباد میں جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے امیر مولانا عمرصادق کے چچا زاد بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد جماعتی کارکنوں اور احباب سے گفتگو کررہے تھی. اس موقع پر سید اکبر شاہ ہاشمی حافظ محمد نعیم ڈاکٹر عطائ الرحمن مفتی فیض الحق مولانا طالوت مولانا تاج محمد مولانا کفایت اللہ حاجی عزیز الرحمن دیشانی قاری عبداللہ بلوچ قاری فضل شاہ وحید خان سواتی اور بڑی تعداد میں جماعتی کارکن موجود تھی.قاری محمد عثمان نیکہا کہ کراچی انتظامیہ بلدیہ کراچی سمیت سندھ حکومت حالیہ مختصر بارشوں سے نمٹنے کیلئے نہ تیار ہیں اور نہ ہی صلاحیت رکھتی ہیں.یہی وجہ ہے کہ کراچی کے اکثریتی علاقے اور آبادیاں بارش کے جمع شدہ پانی اور سیوریج لائنوں کے بند ہونے سے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں.کمشنر کراچی اور میئر کراچی کب حرکت میں آئیں گی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا.قاری محمد عثمان نے دارالعوم کورنگی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس جوان اور چھوٹے راہ گیربچیکی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کرتیہوئے کہاکہ کورنگی پولیس موبائل پر فائرنگ اورپولیس کو نشانہ بنانا لمحہ فکریہ اور بدترین دہشت گردی ہی.

شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے دہشتگردی کے واقعا ت میں ایک منصوبہ بندی کے تحت تیزی آرہی ہی. انہوں نیکہا کہ ایک سے زائد بار پولیس کو نشانہ بنایا گیا مگر سندھ حکومت اور متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہوئی.کراچی میں ایک بارپھر دہشت گرد منظم کاروائیوں میں پولیس پر حملہ آور ہیں جبکہ سندھ حکومت بری طرح ناکام نظر آرہی ہی.انہوں نیکہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مارقتل وغارت گری،ڈاکہ زنی،گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں اور کاریں چ?یننے کے واقعات اپنے عروج پر ہیں.

انہوں نے کہاکہ کراچی کی پرامن فضا کو پھر سے خراب کرنے کیلئے دہشت گرد منظم کاروائیاں کر کے خوف وہراس کی کیفیت پیدا کرنے کیلئے شہر میں پھیل گئے ہیں،قاری محمد عثمان نے کہا کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر کراچی میں قیام امن کیلئے فول پروف اور ھنگامی اقدامات کرنے ہوں گی. انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں بارشوں کے جمع شدہ پانی کی نکاسی،نالوں کی صفائی اور دہشت گردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی سے سندھ حکومت کو اقدامات کرنے ہوں گے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :