سی پیک منصوبے کے سلسلے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد ،حکومت سی پیک منصوبے میں تاجر برادری کو اعتماد نہیں لے رہی ، نظر انداز کئے جانے پر تاجر برادری کوشدید تحفظات ہیں،ملک محمد رضوان الحق

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) سی پیک منصوبے کے سلسلے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں سکھر ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر ملک محمد رضوان الحق دیگر نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ حکومت سی پیک کے منصوبے کے بارے میں تاجر برادری کو اعتماد نہیں لے رہی ہے حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر تاجر برادری کوشدید تحفظات ہیں حکومت کو چائیے کہ وہ فوری طور پر ملک بھر کی تاجر برادری کو سی پیک منصوبے کے بارے میں اعتماد میں لے تاکہ تاجر برادری اپنی آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے سی پیک منصوبے کو سامنے رکھے انہوں نے کہا کہ منصوبہ ملک کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے منصوبے کی افادیت کے بارے میں حکومتی سطح پر تاجر برادری اور عوام کیلئے آگہی مہم شروع کی جائے کانفرنس کے اختتام پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر راجہ امین نے سکھر ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر ملک رضوان الحق کو شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :