سیپکو سب ڈویژن پرانا سکھر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ، سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کردئے گئے

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) سیپکو سب ڈویژن پرانا سکھر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ، سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع ، ہزاروں روپے جرمانے عائد تفصیلات کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی ( سیپکو ) سب ڈویژن پرانا سکھر کے ایس ، ڈی ، او اعجاز احمد عباسی ، ایل ، ایس عقیل دایو ، ایل ، ایم جاوید عباسی ، عبدالخالق ساون دیگر کی نگرانی میں سیپکو کی ٹیم نے رائل روڈ ، قریشی روڈ ، شاہی بازار ، حسن چوک ، کری کواٹر ، لطیف پارک ، نصرت کالونی نمبر پانچ ، سمیت رائل روڈ ، قریشی روڈ ، شالیمار فیڈرز کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان صارفین کے خلاف آپریشن کرکے سینکڑوں کنکشن کاٹ کر تاریں ضبط کرلیں اور بجلی چوری میں ملوث افراد پر موقع پر ہزاروں روپے مالیت کے جرمانے بھی عائد کئے ایس ڈی او اعجاز احمد عباسی ، عقیل دایو نے بتایا کہ سیپکو چیف کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف معمول کے مطابق آپریشن کیا جارہا ہے غیر قانونی کنکشنوں کی وجہ سے ٹراانسفارمر ناکارہ ہورہے ہیں اور ادارے کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے آپریشن جاری رہے گا ، آپریشن کی اطلاع پر بجلی چوری میں ملوث افراد نے ٹیم کے پہنچے سے پہلے غیر قانونی کنکشن ہٹا دئیے۔

متعلقہ عنوان :