ضلع سجاول میں غیرمقامی سفارشی افراد کو بھرتی کرنے کیخلاف مقامی تنظیموں نے شدید احتجاج کا اعلان کردیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:37

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) سجاول ضلع میں غیرمقامی سفارشی افراد کو بھرتی کرنے کے خلاف شدید احتجاج کا اعلان کی گیاہے ، اس ضمن میں مقامی سماجی تنظیموںاور شہری رہنما، الھجڑیوملاح ،علی محمد ،حسین، الھڈنو خاصخیلی اور دیگرنے بتایاکہ ضلع سجاول میں بے روزگاری کی شرح میں بے تحاشا اضافہ ہوگیاہے اور مقامی نوجوانوں کو مختلف سرکاری و غیرسرکاری ملازمتوں پر رکھنے کے بجائے غیرمقامی افراد کو سفارش پر بھرتی کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، سرکاری اسپتالوں کو این جی او مرف کے حوالے کرنے کے بعد اس میں غیرمقامی اور دیگراضلاع سے افراد کو بھرتی کیاگیاہے ،ھرتعلقہ اسپتال میں صرف مقامی تعلقہ کے بے روزگاروں کو بھرتی کیاجائے ، علاوہ ازیںسجاول ضلع میں لیڈی کانسٹیبل کی پندرہ اسامیوں پر بھی غیرمقامی اور دیگراضلاع کی امیدواروں سے انٹرویو لئے گئے ہیں ،اسی طرح دیگر نجی و سرکاری شعبوں میں خالی اسامیوں پر خفیہ بھرتیاں کرکے مقامی نوجوانوں کی حق تلفی کی جارہی ہے ، جس کے خلاف موثر احتجاج کیاجائے گا، اور اس ضمن میں قانونی طریقہ کار بھی اختیار کیاجائے گا، انتظامیہ اور حکام بالا مقامی افرادکی بھرتیوں کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :