ْگورنر سندھ محمد زبیر کی کورنگی کے علاقہ میں پولیس موبائل پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو نشانہ بنانا شہر کے امن و امان کیخلاف سازش ہے ،بیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:37

ْگورنر سندھ محمد زبیر کی کورنگی کے علاقہ میں پولیس موبائل پر حملہ کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کورنگی کے علاقہ میں پولیس موبائل پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،نہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا شہر کے امن و امان کے خلاف سازش ہے، حکومت اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام میں پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے امن کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے تاکہ پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔