کوہاٹ، پولیس کی کارروائی نو عمرلڑکوں پر مشتمل 4رکنی چور گروہ گرفتار،مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:23

کوہاٹ، پولیس کی کارروائی  نو عمرلڑکوں پر مشتمل 4رکنی چور گروہ گرفتار،مال ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پولیس کی کارروائی کوہاٹ خیر ماتو میں دکانوں کو لوٹنے والے نو عمرلڑکوں پر مشتمل چار رکنی چور گروہ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان رات کی تاریکی میں بند دکانوں میں نقب لگا کرواردات برپا کرنے کے بعد روپوش ہوجاتے ،پولیس نے زیر حراست ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا مال برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ طاہر نواز نے نواحی علاقہ خیر ماتو میں دکانوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث چور گروہ کا کھوج لگاتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اچانک چھاپوں کے دوران نو عمر چور جبران اور اسکے تین ساتھیوں عثمان ،حضرت اور عاشر ساکنان خیرماتو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 43ہزار روپے کی نقدی ،موبائل کارڈز،فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ بلی ٹنگ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے بقول کم عمر لڑکوں پر مشتمل چار رکنی چور گروہ رات کے وقت بند دکانوں میں نقب لگا کر یا تالے توڑ کر اندر داخل ہوتے اور چوری کی واردات کے دوران نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوجاتے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش کی کوششیں بالآخر کامیاب ہوئیں اور پے درپے چھاپہ مار کاروائیوں میں تمام ملزمان کو ایک ایک کرکے حراست میں لیا گیا اور انکی نشاندہی پرلوٹا ہوا مال بھی برآمد کرکے قبضے میں لیا گیا۔زیر حراست ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ میں چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف جرم کرلیا ہے جن سے مزید اہم انکشافات کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :