وزیراعلیٰ سندھ سے جرمن سفیر نیلو کلنر اور کراچی میں جرمن قونصل جنرل رائنر شیمٹشن کی ملاقات

دو طرفہ تعلقات ،توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ،تھر بلاک 2 میں کان کنی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:22

وزیراعلیٰ سندھ سے جرمن سفیر نیلو کلنر اور کراچی میں جرمن قونصل جنرل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جرمن کے سفیر نیلو کلنر اور کراچی میں جرمن قونصل جنرل رائنر شیمٹشن نے ہفتہ کو ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ،تھر ائیرپورٹ پر پہلی لینڈنگ ،تھر بلاک 2 میں کان کنی اور پاور پلانٹ لگانے کی پیش رفت اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں مہمانوں کو سندھی ٹوپی ،اجرک اور سندھی میوزک کی سی ڈیز بھی بطور تحفہ پیش کیں۔#

متعلقہ عنوان :