کرپشن شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اس لئے اب وہ قوم کی جان چھوڑ دے، تین نسلوں کے حساب کی گھسی پٹی راگنی قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل کا اظہار

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:22

کرپشن شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اس لئے اب وہ قوم کی جان چھوڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ کرپشن شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اس لئے اب وہ قوم کی جان چھوڑ دے۔ تین نسلوں کے حساب کی گھسی پٹی راگنی قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن شریف خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اس لئے اب وہ قوم کی جان چھوڑ دے۔

تین نسلوں کے حساب کی گھسی پٹی راگنی قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔ سعید غنی نے کہا کہ شریف خاندان نے 31سالہ دور اقتدار کے دوران کرپشن کے نئے انداز متعارف کرائے اور لوٹ مار کی کمائی کے ذریعے اپنے اقتدار کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوپیاں بدلنے سے کوئی لیڈر نہیں بلکہ جوکر بنتا ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف اینڈ کمپنی نے اس قدر کرپشن کی ہے کہ کیکولیٹر بھی جواب دے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ کاروبار میں خسارا ہوتا رہا لیکن ان کی گود میں پلنے والے بچے اربوں ڈالروں کے مالک بنتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) دوسروں پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر خود قومی خزانے پر ڈاکے مارتی رہی ہے۔ سعید غنی نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اور ان کا خاندان اقتدار سے الگ ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :