Live Updates

پانامہ پر واویلہ رچانیوالے عمران خان خود بھی پانامہ کیس میں ملوث ہے ، نواز شریف نے تو قطری شہزادے کا خط عدالت میں پیش کردیا عمران خان ذرا وضاحت کریں، اس نے اپنی مطلقہ بیوی کا خط پیش کرکے ایک خاتون کا سہارا لے لیا ہے

صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی امیرحیدرخان ہوتی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:22

پانامہ پر واویلہ رچانیوالے عمران خان خود بھی پانامہ کیس میں ملوث ہے ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ پانامہ پر واویلہ رچانے والے عمران خان خود بھی پانامہ کیس میں ملوث ہے اور خود بھی اف شور کمپنی کا مالک ہے نواز شریف نے تو قطری شہزادے کا سہارا لے کر قطری شہزادے کا خط عدالت میں پیش کردیا عمران خان ذرا وضاحت کریں کہ حقیقتاً اس نے اپنی مطلقہ بیوی کا خط پیش کرکے ایک خاتون کا سہارا لے لیا ہے دوسروں کو کرائے کے گوریلا کا طعنہ دینے والا یہ بتائیں کہ اب آفتاب شیرپاؤ، مشرف، زرداری اور اب عمران خان کے بعد اگلی حکومت میں کس کا گوریلا بننے کوپر تول رہا ہے عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست کے خاتمے کی باتیں کرنے والے وزیراعلیٰ پرویز خٹک شاید عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست وتاریخ سے بے خبر ہے عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست وجدوجہد فیرنگی سامراج، فوجی ڈکٹیٹر اور دہشتگردی ختم نہ کرسکی اے این پی نہیں بلکہ سونامی کی سیاست ختم ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بروز ہفتہ نوشہرہ ڈاگ اسماعیل خیل خٹک باغ میں کارکنوں کے اجتماع اور پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے انجینئرطارق خٹک اور ان کے بھائی سابق چیئرمین ضلع کونسل اسحاق خٹک نے پاکستان پیپلزپارٹی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اجتماع سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، ملک جمعہ خان، خوشحال خان ، سابق ایم پی اے پرویز احمدخان، تحصیل صدر جمال خٹک، جنرل سیکرٹری انجینئرحامد، شازیہ اورنگزیب، سید عاقل شاہ، مسعود عباس نے بھی خطاب کیا امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ پنجابی نے پنجاب، سندھ کی ترقی کیلئے سندھی، بلوچستان کی آبادی وخوشحالی کیلئے بلوچ متحد ہیں اب وقت کا تقاضا ہے کہ پختون بھی پختونخوا کی پسماندگی وخوشحالی کیلئے متحد ہوجائیں اور یہ بحیثیت ایک پختون اپنے آپ پر فرض سمجھتا ہوں کہ پختون قوم کو متحد کرسکوں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس اور محکمہ تعلیم میں اصلاحات کی بے بنیاد دعوے کرنے والے حکومت کا راز حالیہ میٹرک نتائج نے افشاں دیا ہے صوبے کے کسی سرکاری تعلیمی ادارے کے کوئی بھی طالب علم ٹاپ 20پوزیشن حاصل نہ کرسکا جبکہ سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے نجی تعلیمی ادارے کے 29 طلباء وطالبات نے ٹاپ 20 پوزیشن حاصل کی یہ سپیکر اسد قیصر اور صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان اور صوبائی حکومت کی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے اور اسی سے صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسی کا پول کھل چکا ہے جس کا ذکر ہمیشہ عمران خان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہی حالت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور دیگر اداروں کا بھی ہے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام بنیادی طبی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں اور صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ان کے وزراء سب اچھا ہے کی گیت لاپ رہے ہیں حکومت کے خاتمے کے بعد جب پرویز خٹک کی جب فائلیں کھلے گی تو عوام کو میرٹ کا اندازہ ہوجائے گا کہ کتنی بھرتیاں اور ٹھیکے میرٹ پر کی گئی تھی اجتماع سے میاں افتخار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013کے انتخابات میں ہمیں انتخابی مہم چلانے نہیں دیاجارہا تھا اور پی ٹی آئی کو کھلی چھٹی دی گئی تھی یہ ممکن ہے کہ انتخابات موخر ہوں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انتخابات قبل از وقت ہوجائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات